مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں ایک وفد کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے اہم ملاقات
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں ایک وفد نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملک میں امن و استحکام کے لیے علماء کرام کے کردار کو سراہا گیا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مفتی منیب الرحمن اور دیگر علماء کرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن سب کے لیے قابل احترام ہیں اور ہمیشہ اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی بات کرتے ہیں۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ علماء کرام کی خدمات پاکستان کے لیے قابل ستائش ہیں اور مفتی منیب الرحمن نے ملک کی سالمیت، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی ہے۔ وفد میں علامہ لیاقت حسین اظہری، مفتی عابد مبارک المدنی اور ملک محمد ابراہیم شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
