حیدرآباد(بیورورپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کہا ہے کہ دیسوالی برادری کی جانب سے نوجوانوں کے لئے تعلیم سے ترقی کے سفر تک پروگرام کا آغاز امید کی ایک کرن ہے، اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے، وہ حیدرآباد پریس کلب کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، تقریب میں دیسوالی برادری کے معززین سعید احمد دیسوالی، سعد بن سعید، محمد فیاض دیسوالی، ڈرامہ آرٹسٹ سلیم دیسوالی، ماہر تعلیم رانا اسماعیل، کامران آفریدی، سلیم خان، فاروق خان، یامین دیسوالی، ماجد خان اور دیگر نے شرکت کی، انجینئر صابر حسین قائم خانی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر ہی ممکن نہیں ہے، تعلیم انسان میں شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے جدید علوم سے بھی آگاہی فراہم کرتی ہے، دیسوالی برادری نے نوجوانوں کے لئے یہ پروگرام شروع کرکے اندھیرے میں روشنی کی کرن پیدا کی ہے، وہ اس پروگرام کے شروع کرنے پر دیسوالی برادری کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سعد بن سعید دیسوالی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں نے کہا کہ جب تک برادری متحد نہیں ہوگی ترقی بھی ممکن نہیں کیونکہ اللہ تعالی نے اتحاد میں برکت عطاء کی ہے، یہ تقریب ان لوگوں کے لئے ہے جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دیں اور قوم کا نام فخر سے بلند کیا، انہوں نے کہا کہ یہاں جمع ہونے کا مقصد نوجوانوں کو ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہے، کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لئے جہد مسلسل لازم و ملزم ہے، ہمیں نوجوانوں کا ایک نیٹ ورک بنانا ہوگا جو ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے اور دیسوالی برادری کا سر بھی فخر سے بلند کرسکے، تقریب کے آخر میں سابق ایڈمنسٹریٹر فاروق خان دیسوالی، نامور ڈرامہ آرٹسٹ سلیم خان دیسوالی، سعید خان دیسوالی، محمد فیاض دیسوالی، رانا اسماعیل اور دیگر افراد میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔
