ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی قیادت میں حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 12 ملزمان گرفتار، چرس، شراب اور مینپوری برآمد برآمد۔*
*سی پی ائیرپورٹ*
ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رب ڈنو عرف بابو ماچھی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 7 عدد شراب کی بوتلیں برآمدگی پر کرائم نمبر 45/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا،جبکہ ساتھی ملزم فیصل رضوی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
*تھانہ پھلیلی*
پھلیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاشق علی لنُڈ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 6 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 17/2026 زیر دفعہ 9-1(3) C نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
*تھانہ راہوکی*
راہوکی پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ملزم محمد نوید کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کا ساتھی نعمان ملاح 10 لیٹر کچی شراب چھوڑ کر موقع سے فرار، گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 8/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
دوسری کارروائی میں ملزم محمد باسط کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی رزاق سیال 10 لیٹر کچی شراب چھوڑ کر موقع سے فرار، گرفتار و فرار ملزماں کے خلاف کرائم نمبر 9/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
*تھانہ فورٹ*
فورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان مجیب الرحمٰن کمالانی اور علی حسن چانڈیو کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 430 عدد مینپوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 8/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ سخی پیر*
سخی پیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عرفان قریشی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 522 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 11/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
*تھانہ مکی شاہ*
مکی شاہ پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ملزم صابر حسین دیسوالی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 180 عدد مینپوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 8/2026 زیر دفعہ 4/8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
دوسری کارروائی میں ملزم فراز عرف فجو قریشی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 150 عدد مینپوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 9/2026 زیر دفعہ گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ B سیکشن*
بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالرحمان اور سہیل کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 8 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 21/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ بلدیہ*
بلدیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سیف اللہ مگسی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ممنوعہ مینپوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 9/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
