شبِ برات کے موقع پر مؤثر انتظامات وقت کی اہم ضرورت ہے احسن ناغڑ
عوامی سہولت، امن و امان اور شہری نظم و ضبط یقینی بنایا جائے ۔
استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے شبِ برات کے مقدس اور بابرکت موقع پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو درپیش ممکنہ مشکلات کے پیشِ نظر خصوصی، مربوط اور مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر اور مکمل سہولت کے ساتھ عبادات ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ شبِ برات کے موقع پر مساجد، مزارات اور قبرستانوں میں شہریوں کی بڑی تعداد عبادات، دعاؤں اور اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے موجود ہوتی ہے، جس کے باعث عوامی سہولت اور سیکیورٹی انتظامات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ ایسے میں انتظامیہ کی معمولی سی غفلت بھی شہریوں کے لیے شدید پریشانی کا سبب بن سکتی ہے محمد احسن ناغڑ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام قبرستانوں، مساجد، مزارات اور اطراف کے علاقوں میں صفائی کے اور اضافی روشنی کا مؤثر انتظام کیا جائےٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے تاکہ ٹریفک جام اور بدنظمی سے بچا جا سکے مقدس رات میں پٹاخوں فروخت استمعال پر سختی عملدرآمد کرایا جائے بجلی اور پانی کے متعلقہ محکمے مکمل الرٹ رہیں اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں صفائی ستھرائی کے لیے عملے کو رات بھر متحرک رکھا جائے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی موثر گشت اور سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ شبِ برات ایک مقدس، روحانی اور بابرکت رات ہے، جس میں عبادات اور دعاؤں کی قبولیت کا خاص اہتمام ہوتا ہے۔ اس موقع پر یہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو ایک پُرامن، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ ماحول فراہم کرے تاکہ لوگ پوری یکسوئی، اطمینان اور سکون کے ساتھ عبادات انجام دے سکیں۔چیئرمین استحکام پاکستان آرگنائزیشن نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ عوامی مفاد، مذہبی جذبات اور شہری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت، سنجیدہ اور عملی اقدامات کرے گی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی سے گریز کیا جائے گا۔آخر میں محمد احسن ناغڑ نے تمام مسلمانوں کو شبِ برات کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ اس بابرکت رات میں ملک کی سلامتی، استحکام، امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔
جاری کردہ:
شعبۂ اطلاعات
استحکام پاکستان آرگنائزیشن (ISPO)
