
پاکستان کا امن بورڈ میں شامل ہونا عالمی امن، ذمہ دار سفارت کاری اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے — احسن ناغڑ
استحکام پاکستان آرگنائزیشن پاکستان کے عالمی امن بورڈ میں شامل ہونے کو ایک تاریخی اور نہایت اہم پیش رفت قرار دیتی ہے، جو پاکستان کی اصولی خارجہ پالیسی، امن دوست سوچ اور عالمی برادری میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہےآرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے اور دنیا میں امن، برداشت اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کے فروغ کی حمایت کی ہے۔ پاکستان کا عالمی امن بورڈ میں انتخاب اس امر کی واضح علامت ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار، انسدادِ دہشت گردی میں قربانیوں اور قیامِ امن کے لیے مسلسل جدوجہد کو تسلیم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ملکی دفاع، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی امن کے قیام میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں افواجِ پاکستان کی بھرپور شرکت اور بے مثال خدمات پاکستان کی عالمی ساکھ کو مضبوط بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قربانیوں اور نظم و ضبط کا عالمی اعتراف ہےچیئرمین نے مزید کہا کہ امن بورڈ میں پاکستان کی موجودگی جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر حساس خطوں میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ایک متوازن، حقیقت پسندانہ اور منصفانہ آواز بنے گی۔ پاکستان اور افواجِ پاکستان بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور ریاستی خودمختاری کے احترام پر یقین رکھتے ہیں اور تنازعات کے پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان کی اس شمولیت سے عالمی سطح پر مکالمے، تعاون اور مشترکہ امن حکمتِ عملیوں کو فروغ ملے گا، جبکہ پاکستان کا مثبت تشخص مزید مستحکم ہوگا۔ یہ پیش رفت ملک کے نوجوانوں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا پیغام ہے کہ پاکستان اور اس کی افواج عالمی امن کے لیے ایک مضبوط اور ذمہ دار قوت ہیں آخر میں محمد احسن ناغڑ نے کہا کہ استحکام پاکستان آرگنائزیشن افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستان کی امن دوست پالیسیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ آرگنائزیشن ملک میں امن، قومی یکجہتی، رواداری اور آئینی بالادستی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
جاری کردہ:
استحکام پاکستان آرگنائزیشن
مرکزی میڈیا سیل
