
*جامعہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کی پہلی ایم فل ڈگری کا اعزاز
حیدرآباد: جامعہ گورنمنٹ کالج حیدرآباد نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے جہاں یونیورسٹی کے پہلے طالب علم نے ایم فل ڈگری کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔
مشوق علی، شعبہ کیمسٹری سے، جن کے ڈاکٹر مظہر اقبال اور پروفیسر ڈاکٹر آصف علی بھٹی کے سپروزن میں اپنا تحقیقی مقالہ کامیابی سے پیش اور دفاع کیا۔
وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر معزم علی خان نے شعبہ اور شریک افراد کو مبارکباد دی اور یونیورسٹی کی پوسٹ گریجویٹ تعلیم اور تحقیقی معیار کے عزم کو سراہا۔
وائیس چانسلر نے کہا یہ کامیابی جامعہ میں جدید تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے نئے مواقع فراہم کرنے کے جانب اہم قدم ہے۔
