عوامی دباؤ پر ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
ایم کیو ایم کے مرکز پر اہم رہنمائوں نے اجلاس میں سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر زور دیا اور کہا کہ زبانی جمع خرچ کے بجائے اب احتجاج کا راستہ اختیار کرنا ہوگا.
اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے ساتھ بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں جبکہ کئی ارکان نے وفاقی حکومت کے کراچی کے حوالے سے رویے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم سندھ حکومت کے خلاف پہلے مرحلے کراچی سمیت شہری علاقوں میں احتجاجی بینرز آویزاں کرے گی، دوسرے مرحلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائے گی۔
