(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
ڈاکٹر رابعہ اختر کا آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ سے خطاب، پاکستان کو علاقائی سلامتی کے استحکام کا اصل ضامن (Net Regional Stabilizer) قرار دیا۔ ڈاکٹر رابعہ اختر نے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد پاکستان خطے میں سلامتی کے استحکام کے اصل ضامن کے طور پر ابھرا ہے ۔طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “آپ خوش نصیب ہیں کہ آپ نے ایک تاریخی اور غیر معمولی جنگ کا مشاہدہ کیا” ۔ان کے مطابق قابلِ اعتبار دفاعی صلاحیت (Credible Deterrence) کسی بھی ریاست کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ بحرانی نظم و ضبط (Crisis Discipline) ریاستی استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ڈاکٹر رابعہ اختر نے علاقائی انسدادِ دہشت گردی تعاون کو خطے کے امن کے لیے ضروری قرار دیا۔خطاب کے اختتام پر انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آپ پاکستان کے علاقائی سلامتی کے استحکام کے ضامن ہونے کے سب سے بڑا جزو ہیں “،ملک کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور مثبت کردار ادا کریں۔
