*پولیس اہلکاروں کی پیٹی بند بھائی کی شادی میں ہوائی فائرنگ علاقع مکینوں میں خوف و ہراس ایس ایس پی ایسٹ کا فوری واقع کا نوٹس*
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
عباس ٹاؤن کے قریب سچل پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کیخلاف سخت احکامات ہوامیں اڑا دیئے ۔پولیس اہلکاروں نے پیٹی بند بھائی علی ذر کی شادی میں ہوائی فائرنگ کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کا ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری اور سخت ایکشن۔ عباس ٹاؤن کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ جس کی ویڈیو موصول ہوتے ہی فوری نوٹس لیا گیا۔ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے ہوائی فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں سمیت چوکی انچارج عباس ٹاؤن کو فوری طور پر معطل (سسپینڈ) کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ہوائی فائرنگ نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ عوام کی جان و مال کیلئے سنگین خطرہ بھی ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔قانون سے بالا تر کوئی نہیں، اور محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی تا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
