پریس رلیز 3 فروری 2026
جعلی بوگس جنرل الیکشن اور پیپلزپارٹی کو سندھ پر قابض ہونےکو دو سال مکمل ہو رہیں ہیں۔ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا جو سیاسی پارٹیاں حکومت میں آنے والی تھی ان کو فارم 47 کے ذریعے ہرا کر سندھ میں لاقانونیت اور کرپشن کو فروغ دیکر پیپلزپارٹی کو لایا گیا۔رفیق مگسی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد
سندھ میں ڈاکوں راج اور کرپشن مافیاں قابض ہیں 8 فروری کو پیر سائیں پاگارا کے حکم کے تحت پورے سندھ میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی کی کرپشن نے سندھ میں تباہی کے سوائے کچھ نہیں کیا۔تمام محکمے کرپشن کے لپیٹ میں ہیں چپراسی سے لیکر سیکرٹری تک کرپشن منشی سے لیکر ایس ایس پی تک منتھلی دینے پر افسران مجبور ہے۔رفیق مگسی
اٹھارہ سال پیپلزپارٹی کو سندھ میں مسلسل حکومت کرنے کا موقع دیا گیا لیکن پیپلزپارٹی نے بدلے میں تباہی کرپشن کے سوائے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ان سالوں میں پیپلزپارٹی نے سندھ میں کوئی ماڈل شہر ،ٹاون یا کوئی یوسی متعارف کرائی ہے صرف لوٹ مار کی سیاست پیپلزپارٹی نے سندھ میں کی ہے۔گل پلازہ سانحہ پیپلزپارٹی حکومت کی کارکردگی سامنے ہے کراچی شہر کی ترقیاتی منصوبوں پر پیپلزپارٹی نے ڈاکہ ڈالا کراچی شہر تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے لیکن پھر بھی پیپلزپارٹی کی پیٹ نہیں بھرتی۔خدارا سندھ پر رحم کرے کرپٹ مافیاں کا جاں چھڑائے سندھ سے۔سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں عوام کو صاف پانی پینے کو میسر نہیں ہیں گٹر کے ابلتے گندا پانی گلیوں گھروں میں کھڑا ہے جس سے حیدرآباد شہری پریشان ہیں انکروچمنٹ سیاسی بنیادوں پر کی جاتی ہیں۔رفیق مگسی بلدیاتی نمائندے لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں ہر ماہ کروڑوں اربوں روپے کی کرپشن کی جاتی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اس لوٹ مار اور الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد پریس کلب حیدرآباد کے سامنے آٹھ تاریخ کو پرامن احتجاج کرے گی۔
میڈیا سیل مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد
