*بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت ناسازی کے باعث فوری اسپتال منتقل انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ۔ زرائع*
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم لندن) کے بانی الطاف حسین کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اتوار کی رات انہیں لندن کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔رپورٹ کے مطابق پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں ایم کیو ایم لندن نے کہا کہ “ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کو اتوار کی شب ڈاکٹروں کے مشورے پر خون چڑھایا جارہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جناب الطاف حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر اتوار کی شام کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ رات تقریبا 3 بج کر 20 منٹ کے قریب کیے گئے ایک پیغام میں پارٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اتوار کی شب ڈاکٹروں نے لندن کے اسپتال میں طبی معائنہ کیا، انہیں انجیکشن لگایا گیا اور جسم میں نقاہت کے پیش نظر ڈرپ چڑھائی گئی، کل بروزپیر ڈاکٹروں کی ٹیم جناب الطاف حسین کا تفصیلی معائنہ کرے گی۔پوسٹ میں کہا کہ ’جناب الطا ف حسین کوطبیعت کی ناسازی کے باعث اتوار کی شام اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ابتدائی معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل کرلیا ہے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ بانی وقائد جناب الطاف حسین کی صحت کے حوالے سے جیسے جیسے تازہ ترین معلومات حاصل ہوتی رہیں گی،ہم ویسے ویسے کارکنان وعوام کو آگاہ کرتے رہیں گے۔
