شہر قائد میں واٹر کارپوریشن اور پولیس کی نا اہلی کے باعث پانی چور سرگرم ہو گئے۔
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
شہر میں پانی کی لائن توڑنے کے بعد عارضی طور پر ڈیم بناکر پانی شہریوں کو مہنگے داموں بیچنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی جیسے بڑے شہر میں واٹرکارپوریشن اور پولیس کی نااہلی کے باعث پانی چورسرگرم ہوگئے ہیں، بلدیہ ٹاؤن میں ایک بار پھر عین پانی فراہمی کے دن پانی چور مافیا نے پانی بیچنے کےلیے لائن توڑ دی۔لائن توڑکر عارضی ڈیم بنایا جاتا ہے، جمع شدہ پانی شہریوں کو مہنگے داموں بیچا جاتا ہے، لائن ٹوٹنے سے ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ویسٹ کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔حب ڈیم سے پانی فراہم کرنیوالی 33 انچ کی مین لائن کو کٹو گوٹھ میں نقصان پہنچایا گیا، صدر پی ایس 111 اور ٹاؤن چیئرمین بلدیہ عبدالکریم آسکانی فوری موقع پر پہنچ گئے۔واٹربورڈ حکام کو موقع پر طلب کیا گیا، مشینری منگوا کر لائن کی مرمت کا کام شروع کرا دیا گیا، بلدیہ ٹاؤن کے کٹو گوٹھ میں گزشتہ ماہ بھی پانی فراہمی کرنے والی لائن توڑ دی گئی تھی۔
