


سرگودھا(بیوررپورٹ)سرگودھا کے تھانہ میانی کے علاقہ نیازی کالونی میں ظلم کی انتہا غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو موت گھاٹ اتاردیا مقدمہ درج ملزم گرفتار نہ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق 23سالہ مقتولہ زوحہ کوثر راجپوت نے مئی 2025میں حافظ آباد کے رہائشی عمیر نامی لڑکے سےپسند کی شادی کرلی تھی اور اس کے گھر والوں نے اس پر اغواکا مقدمہ درج کرواکر گھر سے رخصتی کے بہانہ طلاق لے لی ۔وہاڑی کے وہائشی عامرسہیل نے تھانہ میانی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کی شادی سرگودھا کے تھانہ میانی کے علاقہ نیاز کالونی میں ایک ماہ اٹھارہ دن قبل ہوئی اور وہ ڈیوٹی پر جاتے ہوئے اپنی اہلیہ مقتولہ زوحہ کوثر کے سسرال گھر چھوڑ گیا۔جس پر اسکی اہلیہ نے اپنے بھائیوں ارسلان عمران شہزاد اور والد کا رویہ دیکھتے ہوئے کال کی کہ میری جان کو خطرہ مجھے یہاں سے لے جائیں جب وہ وہاں لینے پہنچا تو اس قبل انہوں نے اسے قتل کردیا۔اور طبی موت کا جواز بناکر تدفین بھی کردیں۔جس پر پولیس تھانہ میانی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور قبر کشائی کرکے نمونہ جات لیبارٹری بھجوادیئے۔مدعی عامر سہیل کے مطابق تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔اور اسے بھی ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں گارہے ہیں۔۔مدعی اس بے گناہ قتل پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف اور وزیراعلی’ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
