
حیدرآباد / وزیراعلیٰ ہاؤس / پیر، 16 فروری 2026ء بمطابق 27 شعبان المعظم 1447ھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) آمد
وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو اور میئر حیدرآباد کاشف شورو ہیں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایس پی ایس سی آمد، چیئرمین محمد وسیم اور اراکین نے استقبال کیا
*وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا حیدرآبادمیں سندھ پبلک سروس کمیشن کے جدید سیکریٹریٹ کمپلیکس کا افتتاح*
ایس پی ایس سی نے سندھ میں میرٹ کی بالادستی قائم کی ہے، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ
شفاف اور ڈیجیٹل امتحانی نظام ہماری ترجیح ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ شفافیت کی جانب بڑا قدم ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
قابل اور اہل نوجوان ہی سندھ کا روشن مستقبل ہیں، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ
پیپلز پارٹی حکومت عوامی بھلائی کے ہر اقدام میں پیش پیش رہے گی، وزیراعلیٰ سندھ 2.493 ارب روپے کی لاگت سے ایک ایکڑ پر جدید کمپلیکس مکمل کیا گیا ہے، چیئرمین کمیشن محمد وسیم کی بریفنگ
300 سے زائد امیدواروں کے لیے ڈیجیٹل لائبریری، سی بی ٹی لیب، آڈیٹوریم، کیفے ٹیریا، جمنازیم اور مسجد قائم
نئے کمپلیکس کے قیام سے دیگر مقامات پر انحصار میں کمی جبکہ کمیشن عملی طوپر خودمختار اور مضبوط ہوگا، چیئرمین محمد وسیم ایس پی ایس سی نے گذشتہ 3 برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، چیئرمین محمد وسیم
پبلک سروس کمیشن کی کامیابیوں میں ادارہ جاتی ، تکنیکی اور ضابطہ جاتی اصلاحات شامل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ جولائی 2022ء سے دسمبر 2025ء تک ایس پی ایس سی نے 36 محکموں میں 21,504 بھرتیوں کی سفارشات کیں شعبہ تعلیم میں 8666، صحت و سماجی بہبود میں 7357،بلدیات و تعمیرات میں 1696 کی سفارشات پیش کی گئیں ایس پی ایس سی نے صوبے میں میرٹ کی بالادستی قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
محکمہ قانون، آرڈر اینڈ گورننس میں 1965 سفارشات کی گئیں زراعت، لائیوسٹاک و ماحولیات کے لیے 1137 سفارشات کی گئیں خزانہ و معاشی امور میں 149 سفارشات کی گئیں، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
نوجوان، ثقافت و اطلاعات کے شعبے میں 72 اور مسابقتی و خصوصی کیڈرز میں 462 سفارشات منظور کیں ان تقرریوں نے تعلیم، صحت، بلدیات، خزانہ اور عوامی نظم و نسق جیسے اہم شعبوں میں خدمات کی فراہمی کو تقویت بخشی ڈیجیٹل اور شفاف امتحانی نظام کی جانب پیش رفت پر وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ کا نفاذ سندھ پبلک سروس کمیشن کی ایک اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نئی قائم شدہ سی بی ٹی لیبارٹری کے ذریعے 2,000 سے زائد امیدواروں کے امتحانات لیے جا چکے ہیں یہ تیز تر، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی امتحانی نظام کی جانب اہم پیش رفت ہے، بریفنگ کمیشن نے فیس جمع کرانے کے لیے ون لنک آن لائن چالان سسٹم بھی متعارف کرایا ہے،بریفنگ ای لائبریری و ڈیجیٹل کینڈیڈیٹ فیسیلی ٹیشن کی فعالیت سے رسائی اور کارکردگی میں بہتری آئی ہے
کمیشن کےریکروٹمنٹ مینجمنٹ ریگولیشنز 2023 کے نفاذ نے طریقہ کار میں شفافیت، میرٹ کے تحفظ اور ادارہ جاتی نظم و نسق کو پائیدار بنایا ہے متعلقہ قوانین کے تحت بی ایس 20 اور بی ایس 18 کے 16افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی
سزاؤں میں برطرفی، جبری ریٹائرمنٹ، ملازمت سے علیحدگی اور عدم ترقی کے ساتھ سرزنش شامل ہیں، بریفنگ کارروائی کے اس عمل سے ادارے کی ساکھ اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی کمیشن الاؤنس کو 20 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد تک بحال کیا گیا ہے، ، ایس پی ایس سی چیئرمین محمد وسیم ہیلتھ انشورنس کارڈز متعارف کرائے گئے، 100 سے زائد ملازمین کو ترقی دی گئی، بریفنگ کمشین کے بی پی ایس ایک تا 4 کے عملے کو ٹائم اسکیل/اپ گریڈیشن دی گئی، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی حیدرآباد اور کراچی کے دفاتر، چیئرمین اور اراکین کی رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش بھی کی گئی تاکہ کام کے استعدادکار میں اضافہ ہو کمبائینڈ کامپی ٹیٹو ایگزی بیشن نے(سی سی ای ) 2020ء، 2021ءاور 2023ء کےکامیاب امتحانات منعقد کروائے، بریفنگ
سی سی ای 2023ء کے حتمی نتائج فروری 2026ء میں جاری کیے گئے ، ایس پی ایس سی چیئرمین سی سی ای 2024ء کا تحریری امتحان دسمبر 2025ء میں لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ کمبائینڈ کامپی ٹیٹو ایگزی بیشن 2025ء کا اسکریننگ ٹیسٹ 28 مارچ 2026 کو لیا جائےگا، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
کمیشن 2020ء میں 101 امیدوار،، 2021ء میں 73 امیدواراور 2023ء میں 152 امیدوار کی سفارش کرچکی ہے،بریفنگ سندھ پبلک سروس کمیشن نے اعلیٰ عدلیہ کی ہدایات کے مطابق امتحانی شیڈول کو ہم آہنگ کیا ہے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شانے سندھ پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی کو سراہا
میرٹ، شفافیت اور ڈیجیٹل تبدیلی گورننس کو مضبوط بناتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ یہ کمپلیکس صرف عمارت نہیں، ترقی اور میرٹ کا مرکز ہے، وزیراعلیٰ سندھ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈیجیٹل لائبریری کا معائنہ کیا وزیراعلیٰ سندھ نے ایس پی ایس سی کامپلیکس میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیےعبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
