ہسپتال میں عوام پریشان حال آتے ہیں ان کے ساتھ ڈاکٹرز اور اسٹاف کا رویہ مثبت ہونا چاہیے. کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی شھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر صفائی ستھرائی کے بھترين انتظامات کیے جائیں. فیاض حسین عباسی
محکمہ اطلاعات حیدرآباد ، 17 فروری 2026 کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر صفائی ستھرائی کے بھترين انتظامات کیے جائیں . انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، حیدرآباد ڈولپمنٹ اتھارٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ مل کر شہر کے تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دوبارہ تشکیل دیا جائے. یہ ہدایات انہوں نے آج اپنے دفتر شھباز بلڈنگ حیدرآباد میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ اور پاک ایٹلس کمپنی کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی.
اجلاس میں پاک ایٹلس کمپنی کے نمائندے نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شھر کے تمام تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر 1200 ٹن کچرا جمع ہوتا ہے جس کو اٹھانے کے لیے کمپنی 149 سپروائيزر کی نگرانی میں ورکرز کے ساتھ کام کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ کمپنی میں جیوفینسنگ کے جدید نظام کے ذریعے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جاتا ہے ہے تا کہ بہتر طریقے سے کام کیا جا سکے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد شھر میں سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کی دو ورکشاپ فیسلٹییز موجود ہیں جہاں 24 گھنٹے اسٹاف موجود ہوتا ہے. تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عوام 1128 کے نمبر پر اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں جبکہ واٹس اپ نمبر 03110992211 پر بھی شھری صفائی ستھرائی کے حوالے سے اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں. اس موقع پر کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ وہ جلد ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو پاک ایٹلس اور ایچ ایم سی کے درمیان مضبوط روابط کے لیے ایک اجلاس بلانے کہ لیے ہدایت جاری کریں گے. انہوں نے متعلقہ افسران کو کہا کہ 15 دن کے اندر صفائی ستھرائی کے پلان کی تشکیل نو کی جائے اور شھر کے تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے .
بعد ازاں کمشنر حیدرآباد نے محکمہ صحت حیدرآباد کے افسران کے ساتھ شھر میں موجود ہیلتھ فیسلٹییز اور ہسپتالوں کے متعلق ایک دوسرے اجلاس کی صدارت کی. محکمہ صحت کی جانب سے شھر کے مختلف ہسپتالوں جیسا کہ گورنمنٹ ہسپتال قاسم آباد، پریٹ آباد، شاھ بھٹائی اور کوہسار ہسپتال کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے بارے میں ایم ایس نے تفصیلات سے آگاھ کیا. ای پی آئی کی جانب سے کمشنر کو ویکسینیشن اور امیونائیزیشن کے حوالے سے کوریج کے متعلق بھی آگاہ کیا. انہوں نے بتایا کہ زیرو ڈوز کوریج میں ڈسٹرکٹ حیدر آباد کی کوریج 97٪ ہے.
ایم ایس سندھ گورنمنٹ ہسپتال قاسم آباد نے بتایا کہ قاسم آباد ہسپتال میں تقریباً 2 ھزار مریض روزانہ چیک اپ کرانے آتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے گائنی وارڈ کھلا رہتا ہے اور سرجری آپریشن بھی ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ڈجیٹل ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی میسر ہے.
اس موقع پر تمام گورنمنٹ ہسپتالوں کے ایم ایس نے اپنے ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی.
کمشنر حیدرآباد نے تمام ہسپتالوں کے ایم ایس کو ہدایت کی کہ تعلقہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالج کی تمام سہولیات میسر کی جائیں. انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور ہسپتال براہ راست انسانی زندگی بچانے کے ادارے ہیں اور وہاں ذرا سی غلطی یا کوتاہی سے کسی کا جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے، اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ وہ جلد تمام ہسپتالوں کا دورہ کرینگے اور جائزہ لیں گے .
انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں عوام پریشان حال آتے ہیں ان کے ساتھ ڈاکٹرز اور اسٹاف کا رویہ مثبت ہونا چاہیے.
اجلاس میں ڈی ایچ او حیدرآباد اور تمام ہسپتالوں کے ایم ایس نے شرکت کی.
