حیدرآباد کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے ساتویں روز بھی ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول مہم بھرپور انداز میں جاری رہی۔ ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف بازاروں، سبزی و فروٹ منڈیوں، کریانہ اسٹورز اور دیگر کاروباری مراکز کا معائنہ کیا اور گراں فروشی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔ضلع حیدرآباد میں 218 انسپیکشنز کے دوران 59 خلاف ورزیاں سامنے آئیں 89 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 46 وارنگز جاری کی گئیں۔
ضلع جامشورو میں 63 انسپیکشنز کے دوران 14 خلاف ورزیوں پر 7 ہزار 600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 21 وارنگز دی گئیں۔ضلع ٹھٹہ میں 110 انسپیکشنز کے دوران 32 خلاف ورزیوں پر 35 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ضلع سجاول میں 141 انسپیکشنز کی گئیں، 2 خلاف ورزیوں پر 4 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 32 وارنگز جاری کی گئیں۔ضلع بدین میں 75 انسپیکشنز کے دوران 18 خلاف ورزیوں پر 13 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
دیگر اضلاع میں دادو میں 112 انسپیکشنز کے دوران 19 خلاف ورزیوں پر 12 ہزار 400 روپے جرمانہ اور 5 وارنگز جاری کی گئیں، ضلع مٹیاری میں 94 انسپیکشنز کے دوران 11 خلاف ورزیوں پر 6 ہزار 200 روپے جرمانہ اور 47 وارنگز دی گئیں، ضلع ٹنڈو الہیار میں 124 انسپیکشنز کے دوران 21 خلاف ورزیوں پر 19 ہزار 500 روپے جرمانہ اور 22 وارنگز جاری کی گئیں جبکہ ضلع ٹنڈو محمد خان میں 39 انسپیکشنز کے دوران 5 خلاف ورزیوں پر 4 ہزار روپے جرمانہ اور 8 وارنگز دی گئیں۔اسی طرح ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 976 انسپیکشنز کے دوران 181 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں 1 لاکھ 91 ہزار 800 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 181 وارنگز جاری کی گئیں۔کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ رلیف فراہم کیا جا سکے۔
