

حیدرآباد، 24 فروری رپوٹ مجاھد عزیز ) کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے چھٹے روز بھی ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول مہم بھرپور انداز میں جاری رہی۔ ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بازاروں، سبزی و فروٹ منڈیوں، کریانہ اسٹورز، دودھ فروشوں اور دیگر کاروباری مراکز کا معائنہ کیا اور گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔رپورٹ کے مطابق ضلع حیدرآباد میں 194 انسپیکشنز کے دوران 55 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر 68 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 37 وارنگز جاری کی گئیں۔ضلع جامشورو میں 80 انسپیکشنز کی گئیں 15 خلاف ورزیوں پر 11 ہزار 500 روپے جرمانہ اور 28 وارنگز دی گئیں۔ضلع ٹھٹھہ میں 85 انسپیکشنز کے دوران 38 خلاف ورزیاں نوٹ ہوئیں اور 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلع سجاول میں 91 انسپیکشنز کی گئیں، 3 خلاف ورزیوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 45 وارنگز جاری کی گئیں۔ضلع بدین میں 91 انسپیکشنز کے دوران 23 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، 24 ہزار 200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اسی طرح ضلع دادو میں 126 انسپیکشنز کے دوران 38 خلاف ورزیوں پر 14 ہزار 600 روپے جرمانہ اور 15 وارنگز جاری کی گئیں۔ ضلع مٹیاری میں 105 انسپیکشنز کے نتیجے میں 13 خلاف ورزیوں پر 9 ہزار روپے جرمانہ اور 40 وارنگز دی گئیں۔ ضلع ٹنڈو الہیار میں 135 انسپیکشنز کے دوران 16 خلاف ورزیوں پر 16 ہزار روپے جرمانہ اور 28 وارنگز جاری کی گئیں جبکہ ضلع ٹنڈو محمد خان میں 47 انسپیکشنز کے دوران 8 خلاف ورزیوں پر 6 ہزار 500 روپے جرمانہ اور 4 وارنگز دی گئیں۔ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 954 انسپیکشنز کی گئیں، 209 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، ایک لاکھ 90 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 197 وارنگز جاری کی گئیں۔کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ھدایت کی ہے۔
