
ضلع سرگودھا کینٹونمنٹ بورڈ ایریا وارڈ نمبر2 سونی پورہ کے رہائشی، پاک فوج کے بہادر سپوت شاہد محمود وزیرستان میں مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش فرما گئے۔
سرگودھا کا یہ شہزادہ آج ہم سب کو سوگوار کر گیا، مگر اس کا نام ہمیشہ عزت، بہادری اور قربانی کی علامت رہے گا۔ اس دھرتی کے ایسے سپوت قوم کا فخر ہوتے ہیں جو اپنی جان وطن پر قربان کر کے ہمیں امن کی نعمت عطا کرتے ہیں۔
شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ پوری قوم اپنے اس بہادر بیٹے کو سلام پیش کرتی ہے
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین سرگودھا کا شہزادہ ہمیشہ زندہ رہے گا، کیونکہ شہید کبھی مرتے نہیں “ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ” وہ قوم کے دلوں میں بھی ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
