
سرگودہا کوٹ مومن کے رہائشی پاک فوج کے بہادر سپوت حنظلہ احمد خان وزیرستان میں مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش فرما گئے۔
کوٹ مومن کا یہ شہزادہ آج ہم سب کو سوگوار کر گیا، مگر اس کا نام ہمیشہ عزت، بہادری اور قربانی کی علامت رہے گا۔ اس دھرتی کے ایسے سپوت قوم کا فخر ہوتے ہیں جو اپنی جان وطن پر قربان کر کے ہمیں امن کی نعمت عطا کرتے ہیں۔
شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ پوری قوم اپنے اس بہادر بیٹے کو سلام پیش کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین کوٹ مومن کا شہزادہ ہمیشہ زندہ رہے گا، کیونکہ شہید کبھی مرتے نہیں , وہ قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
