ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز
ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 50 سے زائد پیشہ ور بھکاریوں/گداگروں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں بیشتر کو تنبیہ کی گئی جبکہ چند عادی پیشہ ور بھکاریوں/گداگروں کے خلاف ضابط کی کارروائی عمل میں لائی گئی
گرفتار افراد ٹریفک سگنلز، چوراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر بھیک مانگنے میں ملوث پائے گئے
گرفتار پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں
کارروائیاں تھانہ A-سیکشن، B-سیکشن، تھانہ کینٹ اور تھانہ GOR کی حدود میں عمل میں لائی گئی
پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ منظم گداگری کی مؤثر روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے
ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ شہر میں گداگری کی سرگرمیوں کی مؤثر روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے
