

کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے دسویں روز بھی ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول مہم بھرپور انداز میں جاری رہی جس کے دوران ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف بازاروں، سبزی و فروٹ منڈیوں اور دیگر کاروباری مراکز کا معائنہ کیا، رپورٹ کے مطابق ضلع حیدرآباد میں 155 انسپیکشنز کے دوران 52 خلاف ورزیوں پر 63 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 52 وارننگز جاری کی گئیں، ضلع جامشورو میں 65 انسپیکشنز کے دوران 08 خلاف ورزیوں پر 8 ہزار روپے جرمانہ اور 19 وارننگز جاری کی گئیں، ضلع بدین میں 70 انسپیکشنز کے دوران 15 خلاف ورزیوں پر 11 ہزار 900 روپے جرمانہ اور 55 وارننگز جاری کی گئیں، ضلع دادو میں 99 انسپیکشنز کے دوران 32 خلاف ورزیوں پر 8 ہزار 400 روپے جرمانہ اور 12 وارننگز جاری کی گئیں، ضلع ٹھٹھہ میں 54 انسپیکشنز کے دوران 15 خلاف ورزیوں پر 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع سجاول میں 74 انسپیکشنز کے دوران 9 خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 900 روپے جرمانہ اور 27 وارننگز جاری کی گئیں، ضلع مٹیاری میں 66 انسپیکشنز کے دوران 09 خلاف ورزیوں پر 4 ہزار روپے جرمانہ اور 22 وارننگز جاری کی گئیں،ضلع ٹنڈو الہیار میں 85 انسپیکشنز کے دوران 12 خلاف ورزیوں پر 8 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 20 وارننگز جاری کی گئیں، ضلع ٹنڈو محمد خان میں 47 انسپیکشنز کے دوران 06 خلاف ورزیوں پر 3 ہزار روپے جرمانہ اور 6 وارننگز جاری کی گئیں، ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 715 انسپیکشنز کی گئیں جہاں 149 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور مجموعی طور پر 1 لاکھ 23 ہزار 700 روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ 227 وارننگز جاری کی گئیں۔
