
سرگودہا کا ایک اور بیٹا دھرتی ماں پر قربان ہو گیا
سلانوالی 141 شمالی کا رہائشی پاک فوج کا بہادر سپاہی رفاقت حسین وزیرستان میں گزشتہ رات پاک افغان جنگ کے دوران وطن پر قربان ہوگیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شہید کی جسدِ خاکی آج رات آبائی گاؤں سلانوالی 141 شمالی پہنچائی جائے گی، جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔شہید رفاقت حسین نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری اور فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کی۔ ان کی یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
