حیدرآباد کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے بارہویں روز بھی ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول مہم بھرپور انداز میں جاری رہی، جس کے دوران ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بازاروں، سبزی و فروٹ منڈیوں اور دیگر کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔رپورٹ کے مطابق ضلع حیدرآباد میں 173 انسپیکشنز کے دوران 42 خلاف ورزیوں پر 36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 18 وارنگز جاری کی گئیں۔ ضلع جامشورو میں 69 انسپیکشنز کے دوران 16 خلاف ورزیوں پر 12 ہزار روپے جرمانہ اور 19 وارنگز جاری کی گئیں۔ ضلع بدین میں 80 انسپیکشنز کے دوران 17 خلاف ورزیوں پر 10 ہزار 700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع دادو میں 99 انسپیکشنز کے دوران 34 خلاف ورزیوں پر 10 ہزار 400 روپے جرمانہ اور 10 وارنگز جاری کی گئیں۔ ضلع ٹھٹھہ میں 26 انسپیکشنز کے دوران 06 خلاف ورزیوں پر 9 ہزار 500 روپے جرمانہ اور 12 وارنگز جاری کی گئیں۔ ضلع سجاول میں 128 انسپیکشنز کے دوران 08 خلاف ورزیوں پر 4 ہزار 100 روپے جرمانہ اور 41 وارنگز جاری کی گئیں۔ ضلع مٹیاری میں 75 انسپیکشنز کے دوران 13 خلاف ورزیوں پر 4 ہزار 300 روپے جرمانہ اور 31 وارنگز جاری کی گئیں۔ ضلع ٹنڈو الہیار میں 120 انسپیکشنز کے دوران 13 خلاف ورزیوں پر 12 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 19 وارنگز جاری کی گئیں۔ ضلع ٹنڈو محمد خان میں 17 انسپیکشنز کے دوران 02 خلاف ورزیوں پر 1 ہزار روپے جرمانہ اور 05 وارنگز جاری کی گئیں۔ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 787 انسپیکشنز کی گئیں، 151 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور مجموعی طور پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ 155 وارنگز جاری کی گئیں۔
