
موجودہ صورتحال کے پیش نظر مذہبی ہم آہنگی کیلئے مذہبی جماعتوں کے وفد سے SSP حیدرآباد کی ملاقات
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ملکی صورتحال کے پیش نظر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مذہبی جماعتوں کے وفد سے ملاقات
ملاقات میں سربراہ ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، علامہ زوار بہادر ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل، تاج محمد ناہیوں جمعیت علماء اسلام، عمران سہروردی صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک، صدر جمعیت علماء مشائخ پیر الحاج گلشن الہی، علامہ حیدر عباس زیدی خطیب قدم گاہ مولا علی، علامہ ذوالفقار مرتضوی، آفتاب جعفری، حافظ طاہر مشہدی جماعت اسلامی، عبداللہ فاروقی جمعیت اہلحدیث مرکزی رہنما، صدر جماعت اہل سنت علامہ قاری احمد سعیدی، حافظ ارمان جمعیت علماء اسلام، ڈاکٹر یونس دانش، ناظم علی آرائیں، عابد قادری، علامہ عرفان چشتی، حافظ طاہر مجید، آفاق احمد جماعت اسلامی، یونس دانش، ناظم علی آرائیں سمیت دیگر مذہبی علماء کرام و رہنما شامل تھے
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے تمام مذہبی جماعتوں کے زمہ داران و علماء کرام کا حیدرآباد میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں جو کردار ادا کیا اس پر خراج تحسین پیش کیا، علماء کرام نے حیدرآباد میں SSP شاہزیب چاچڑ کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور شہر حیدرآباد میں تمام مکاتب فکر نے ملکر امن و امان کے حوالے سے علماء مشائخ کے مزید رابطے کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور جلد سرکاری سطح پر علماء مشائخ کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا
علماء کرام و مذہبی زمہ داران نے اس موقع پر اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اپنا تعاون جاری رکھیں گے اور کسی بھی دشمن عناصر کو اپنی صفوں میں گھسنے نہیں دیں گے اور حالیہ واقعات میں کہیں پر بھی مذہبی فرقہ ورایت کو پروان چڑھانے والے یا نفرت انگیز پیغام پھیلانے والے لوگوں کی ہمیشہ حوصلہ شکنی ہوگی
