
نسیم نگر پولیس کی کامیاب کارروائی، 5 سالہ گمشدہ بچی بازیاب، اغوا کار گرفتار
28 فروری کے روز نسیم نگر کی حدود میں 5 سالہ بچی بنام تبسم کی گمشدگی کا واقعہ پیش آیا
بچی کی گمشدگی کی شکایت ماموں ابرار رستمانی نے درج کرائی جس میں بتایا کہ 5 سالہ بچی تبسم گھر سے باہر گئی تھی جو واپس نہیں آئی جسے ہم نے ہر جگہ تلاش کیا لیکن تاحال پتہ نہیں چل سکا ہمیں شبہ ہے کہ بچی اغواء ہوئی ہے جس پر نسیم نگر پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا
ایس ایچ او نسیم نگر انسپیکٹر عبد المالک ابڑو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بچی کی بازیابی کیلئے مختلف ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے تلاش شروع کردی جبکہ اس دوران بچی کے گھر اور اطراف سے CCTV فوٹیجز اور شواہد بھی حاصل کیے گئے
نسیم نگر پولیس نے اپنی کاوشوں، ٹیکنالوجی کی معاونت اور خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ بچی تبسم کے اغواء میں ملوث اغواء کار بنام غلام شبیر کو دریا بند سحرش نگر کے قریب سے گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے بچی کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا
نسیم نگر پولیس نے اغواء شدہ بچی کو بازیابی کے بعد اسکے والد علی محمد کے حوالے کردیا
بچی کی بازیابی کے بعد ورثاء کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے *ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ اور نسیم نگر پولیس* کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور حیدرآباد پولیس پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا .
