


حیدر آباد مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگی مجرم قرار دیا جانا چاہیے
مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا اس موقع ہر مرکزی مسلم کے صدر خالد مسعود سندھو ، ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم حیدرآباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد ترجمان مرکزی مسلم لیگ خالد سیف انفارمیشن سیکرٹری عبدالواحد مرکزی مسلم کے ضلعی صدر فاروق خانزادہ تعلقات عامہ کے صدر ریحان شیخ سمیت دیگرمقامی قیادت نے شرکت کی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ جو ملک پرامن ریاست ایران کی قیادت کو شہید کرے، اس کے صدر کو نوبل انعام نہیں دیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اسرائیل کی جارحیت ایک خواب ثابت ہوگی اور پاکستانی قوم و افواج دشمن کے قدم ڈگمگا دیں گی
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں اپنے منشور پر قائم نہیں رہتیں، جس کی وجہ سے وہ ڈیلیور نہیں کر پائیں۔ مرکزی مسلم لیگ کا منشور معاشرے کی تشکیل اور تربیت ہے تاکہ شہری ایک قوم بن سکیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکزی مسلم لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے ہیں، اور جب اقتدار گراس روٹ لیول سے آئے گا تو سیاسی حالات بہتر ہوں گے
خالد مسعود سندھو نے کہا کہ جب امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو سب سے پہلے مرکزی مسلم لیگ نے اس کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر وہ ریاست جہاں ظلم، جبر یا قبضہ ہو، وہ اس کی مذمت کرتے رہیں گے۔ “ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے ساتھ ہیں
انہوں نے امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں مسلم ممالک کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ اگر مسلمان ایک امت بن جائیں تو دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ دشمن جانتا ہے کہ اگر پاکستان پرامن اور مستحکم ہو تو وہ مسلم ممالک کی مدد کر سکتا ہے، اسی لیے پاکستان پر نظریں رکھی جا رہی ہیں۔ انہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر پاکستان مخالف سازشوں کا مقابلہ کریں
آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی مرکزی مسلم لیگ کا مشن ہے اور اسی مقصد کے لیے وہ میدانِ سیاست میں سرگرم عمل ہیں۔ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے کہا ہم نے ہمیشہ صحافی برادری کی خدمت کی ساتھ انہی۔ موجود جدید ترین ٹیکنالوجی سے متعارف کراتے ہوئے مختلف پریس کلب پہ پروگرام کرتے ہوئے آئے اجکل ایے آئی کا دور ہے اس نیو ٹکنالوجی سے واقفیت دسترت حاصل کرنا ضروری ہے اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں وہ ہمارے پروگرام میں شریک ہوئے ہم صحافت کو اپنے ملک کا اہم ستون سمجھتے ہیں ان کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں
آخر میں خالد سیف نے آنے والے تمام صحافی برادری کو افطار ڈنر پیش کیا ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا فرمائی
ترجمان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن سندھ 03003039031
