
حیدرآباد کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے بیسویں روز بھی ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول مہم کے تحت کارروائیاں جاری رہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں انسپیکشنز کیے گئے۔ ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 625 انسپیکشنز کی گئیں جس دوران 110 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر 75 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 154 وارنگز جاری کی گئیں، رپورٹ کے مطابق ضلع بدین میں 50 انسپیکشنز کے دوران 13 خلاف ورزیوں پر 9 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع دادو میں 84 انسپیکشنز کے دوران 28 خلاف ورزیوں پر 7 ہزار 800 روپے جرمانہ اور 11 وارنگز دی گئی، ضلع حیدرآباد میں 151 انسپیکشنز کے دوران 26 خلاف ورزیوں پر 29 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 39 وارنگز جاری کی گئی،اسی طرح ضلع ٹھٹھہ میں 51 انسپیکشنز کے دوران 11 خلاف ورزیوں پر 11 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع مٹیاری میں 49 انسپیکشنز کے دوران 5 خلاف ورزیوں پر 3 ہزار 900 روپے جرمانہ اور 42 وارنگز دی گئی، ضلع سجاول میں 103 انسپیکشنز کے دوران 6 خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 400 روپے جرمانہ جبکہ 31 وارنگز جاری کی گئی، مزید برآں ضلع جامشورو میں 54 انسپیکشنز کے دوران 6 خلاف ورزیوں پر 3 ہزار روپے جرمانہ اور 15 کو وارنگز دی گئی، ضلع ٹنڈو الہیار میں 40 انسپیکشنز کے دوران 10 خلاف ورزیوں پر 5 ہزار 800 روپے جرمانہ جبکہ 5 وارنگز جاری کی گئی، اسی طرح ضلع ٹنڈو محمد خان میں 43 انسپیکشنز کے دوران 5 خلاف ورزیوں پر 3 ہزار روپے جرمانہ اور 11 وارنگز دی گئی۔
