حیدرآباد ٹنڈو یوسف پولیس کا منشیات فروشوں سے مقابلہ، بدنام زمانہ منشیات ڈیلر لال بخش عرف نانو ہلاک
ٹنڈو یوسف پولیس کی خفیہ انفارمیشن پر تھانہ حدود فتح باغ کے قریب کارروائی
پولیس کارروائی کے دوران منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
منشیات فروشوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ
پولیس کی بہتر حکمت عملی اور جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات ڈیلر لال بخش عرف نانو ہلاک جبکہ ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے
ہلاک منشیات ڈیلر کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا
ہلاک ملزم کے پاس سے پسٹل اور بھاری مقدار میں منشیات پولیس تحویل میں لے لی گئی
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک منشیات ڈیلر لال بخش جان لیوا منشیات کرسٹل آئس اور چرس کا نامی گرامی ڈیلر جبکہ اسکے دیگر ساتھی بھی اسی کاروبار سے منسلک ہیں
ہلاک ملزم منشیات، پولیس مقابلے سمیت دیگر سنگین 14 سے زائد مقدمات میں ملوث ظاہر ہوا
پولیس کی جانب سے ہلاک ملزم کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ دیگر تھانہ جات سے حاصل کیا جارہا ہے
فرار منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے سخت ناکہ بندی جاری
