یومِ شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری، شہری متبادل راستے اختیار کریں
یومِ شہادت حضرت علیؓ (21 رمضان المبارک) کے مرکزی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے حیدرآباد پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ جلوس کے دوران شہر کے مختلف راستوں کو عارضی طور پر بند رکھا جائے گا جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔
*جلوس کا روٹ (عارضی طور پر بند رہنے والے راستے)*:
کربلا دادن شاہ → سینٹ میری چوک → کینٹ تھانہ چوک → بوہری بازار → درگاہ حاجی شاہ چوک → کراچی ہوٹل → سوسائٹی چوک → لچپت روڈ → چھوٹی گھٹی → سٹی تھانہ → اسٹیشن روڈ → کوہ نور چوک → قدم گاہ مولا علیؓ
*اضافی بندشیں*:
• حیدر چوک تا کوہ نور چوک
• کینٹ تھانہ چوک تا یونیفارم سینٹر
• درگاہ حاجی شاہ کی جانب آنے والی ٹریفک
• امریکن سینٹر (تلک چاڑی) سے سینٹ میری چوک
*متبادل راستے*:
• مارکیٹ / سٹی گیٹ → اناج منڈی → سخی پیر روڈ → پنجرہ پول → چوہان کانٹا → ریلوے اسٹیشن
• لطیف آباد / ٹھنڈی سڑک → گل سینٹر → چاندنی سینما → سی ایم ایچ → قاسم چوک
• قاسم چوک → سی ایم ایچ → گل سینٹر → حیدر چوک → نیا پل
حیدرآباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلوس کے دوران بند راستوں کی طرف جانے سے گریز کریں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عزاداران کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے
