
حیدرآباد (رپورٹ) پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر عابد قادری کی جانب سے دامادِ رسولؐ خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ، شہدائے کربلا اور افواجِ پاکستان کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے ڈولمین بینکوئٹ میں ایک پروقار افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری، صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر عابد قادری، خالد حسن عطاری، ساجد کاظمی، بابا قادری نے مہمانان کا استقبال کیا انہیں خوش آمدید کہا۔ افطار و ڈنر میں علمائے کرام مفتی شریف سعیدی، علامہ وقار مدنی، مولانا عبد الرحمان کچھی، امیر جماعت اہلسنت پاکستان حیدرآباد علامہ قاری احمد علی سعیدی سنجرانی، پیر غلام معین الدین چشتی کمبل پوش، خالد حسن عطاری، رضوان قادری، علامہ غلام حسین، علامہ حسین عارف، علامہ بلال مدنی، علامہ اکرم قریشی، دعوت اسلامی مبلغ دانش عطاری، رکن سندھ اسمبلی صابر حسین قائمخانی، حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری، حیدرآباد چیمبر آف کامرس صدر عدیل صدیقی، نائب صدر اویس خان، عمر صدیقی، پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری وسیم راجپوت، ہائی کورٹ بار ایاز حسین تنیوں، صدر حیدرآباد پریس کلب جنید خانزادہ، سینئر صحافی حمید الرحمن، راحت کاظمی، ہارون آرائیں، عبدالقادر توصیفی، سجادہ نشین پیر نور عالم شاہ، شیراز بھٹی، ساجد آرائیں، ہائی اسپیڈ موٹر سائیکل اونر عمران لاکھانی، مختیار کار الطاف کوریجو، ریحان اعظم چشتی، بیگ گروپ اقبال حسن بیگ، میاں سرفراز ٹاؤن چیئرمین مصطفی بلال شیخ، جماعت اسلامی ضلعی امیر حافظ طاہر مجید، تحریک لبیک پاکستان ضلعی امیر حافظ ذیشان ربانی، پیغام یونین ساجن پہنور، ڈی ایس پی وقاص درانی، سابق ایس پی مسعود اقبال، سابق ڈی ایس پی ایوب درانی، سی ٹی ڈی انچارج آصف حیات، ایس ایچ او ملک جاوید اقبال، ایس ایچ او ساجد آرائیں، ایس ایچ او طاہر مغل، سکندر چانڈیو، جے یو پی اقبال میمن، وحید شاہ، تاجران سلیم وہراہ، اکرام الدین گڈو، احسن معید شیخ، مظفر مجو، پی ٹی آئی کے عارف غفور، ہلال احمر ہسپتال چیئرمین محمود قائمخانی، ورلڈ کا راجپوت کامران، کامریڈ بلال ناغڑ، احسن ناغڑ، میر یاسر ٹالپور، شہزاد میمن، شاہزیب شیخ، تاجر رہنما عبدالوحید شیخ، شجاع الدین، علی حسن لجپال، کینٹ پیس کمیٹی انچارج غازی صلاح الدین، نجم الدین قریشی، ضیاء الدین قریشی، ڈاکٹر رئیس پرویز، یوسی 26 چیئرمین سلیم عباسی، یوسی 32 چیئرمین اظہر شیخ، پی ٹی آئی عارف غفور، ڈاکٹر مسرت، عادل نواب خان، اسلم خان دیسوالی، ملک رشید نربان گیلانی، سہیل میمن سہرٹھیا، عارف نورانی، ایڈوکیٹ عبدالقدیر ناغڑ، ایڈوکیٹ افضل گجر، دعوت اسلامی عارف عطاری، عبدالغنی عطاری، مہران آرٹس کونسل خلیل شیخ، سلیم عباسی، انجمن تاجران محمد علی راجپوت، سلیم حسین وہرا، صادق شیخ، سوھنی دھرتی یوتھ کونسل مختیار احمد، عارف قریشی، یوسی چیئرمین عارف اجمیری، اسمال چیمبر کشور کمار بھاٹیہ، چیمبرز اختیار احمد، محمد حسین غوری، تاجران ریشم بازار الطاف قریشی، سید خالد جعفری، سفیان صدیقی، شہزاد راجپوت، عبداللہ احمد، عمران میمن، تبدیلی نیوز اینکر پرسن مسلم بنگش، سید جنید علی شاہ، محمد علی قریشی، سمیع الحق، اسامہ قادری، ثمیر شیخ، وجاہت، شفیق لاڈلا، فرحاد دیگر معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عابد قادری نے کہا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت ہمارے لیے عدل، بہادری، صبر، حق گوئی کا درس ہے۔ انہوں نے کہا شہدائے کربلا اور افواجِ پاکستان کے شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں ہمیں ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ ایسی روحانی و سماجی محافل معاشرے میں بھائی چارے، اتحاد، محبت کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر سینئر صحافی مرحوم نقی ناز انصاری کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ان کے صاحبزادے تبدیلی نیوز سی ای او نقاش نقی ناز کو عابد قادری، صدر پریس کلب جنید خانزاردہ، حمید الرحمن، عمران لاکھانی نے اعزازی شیلڈ پیش کی۔ جبکہ معزز مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ سندھی اجرک، لونگی، سوینئر پیش کیے۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
