
سرگودہا پل گیارہ تمام سیاسی جماعتوں کو قومی دھارے میں لانا وقت کی ضرورت ہے عامر سلطان چیمہ سابق صوبائی وزیر و رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور پالیسیاں عوام دوست نہیں عوام کش ہیں مہنگائی میں جکڑی ہوئ عوام عید کی خوشیوں سے محروم ہے رہی سہی کسر پولیس کیطرف سے چالان کا ہدف پورا کرنے کیلے موٹر سائیکل سوار غریب شہریوں سے 2ہزاد تک کی پھتہ وصولی بند کی جائے عوامی طاقت ہی حقیقی سیاسی طاقت ہوتی ہے اسلئے ملکی بقا اور ترقی کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اہل اقتدار کیلئے ناگزیر ہے سیاسی مخالفین کو کچل کر سیاسی اہداف حاصل کرنا ناممکن ہے مبنی بر حقیقت اور بروقت ا انصاف سے ملک میں استحکام اور ںخوشحالی آ سکتی جب تک تمام سیاسی مخالفین کو قومی دھارے میں لا کر ملکی ترقی کے لیے پالیسی مرتب نہیں کی جاتی اس وقت تک پاکستان ترقی نہیں کرے گا بدقسمتی سے جو بھی حکومت برسر اقتدار آتی ہے وہ سابقہ حکومت کے اچھے کاموں کو بھی ختم کر دیتی ہے تاکہ ان کا نام نہ بنے اس سے پاکستانی عوام کے مسائل بڑھ رہے ہیں چوہدری عامر سلطان چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ بلا تفریق انصاف کی فراہمی ہے کیونکہ فرمایا گیا ہے کفر پر قائم معاشرہ تو رہ سکتا ہے ظلم پر نہیں پاکستان میں غریب پر ظلم کی انتہا گزشتہ روز بھی سوشل میڈیا پر اس ناروا سلوک کے خلاف پولیس اور عوام دست و گریبان نظر آئی اور یہ واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اگر ان کو نہ روکا گیا تو پھر عوام کا ڈر ختم ہو جائے گا اور پھر بڑے بڑے محلوں میں سکیورٹی گارڈز کے ساتھ رہنے والوں کی زندگیاں بھی محفوظ نہیں رہیں گی کیونکہ عوام کے آگے کوئی چیز نہیں ٹھہرتی اللہ نہ کرے ایسا وقت آئے اس سے پہلے حکومت اپنا قبلہ درست کرے پاکستان کی ترقی اور اس کے اصل وارث غریب عوام ہیں جن کی تعداد 95 فیصد ہے مگر اس 95 فیصد عوام کو اشرفیہ نے غیر قانونی طریقہ سے یرغمال بنا رکھا ہے اور تمام وسائل پر قبضہ انہی لوگوں کا ہے جس سے ملک میں بد امنی اور بد اعتمادی بڑھنے سے عوامی رویے تبدیل ہو رہے ہیں اور یہ تبدیلی انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اس سے پہلے کہ ایسا وقت آئے عوام کو انصاف کی فراہمی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے ۔
