


حیدرآباد صوبائی وزیرِ ثقافت، سیاحت و نوادرات سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کی ہدایات پر بابرکت ماہِ رمضان کے موقع پر سندھ میوزیم حیدرآباد کی ظفر کاظمی آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری میں اسلامی خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔نمائش میں طلبہ کی جانب سے جدید طرز کے فن پارے پیش کیے گئے جن میں اسلامی فن کی روحانی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اسلامی خطاطی کے عظیم ورثے کو بھی اجاگر کیا گیا، نمائش میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت عام شہریوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور محکمہ ثقافت حکومتِ سندھ کی اس کاوش کو سراہا، نمائش کے انعقاد کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور عوام الناس کو اسلامی خطاطی کے لازوال فن سے روشناس کرانا تھا۔
نمائش کے آخری روز آج 14 مارچ 2026 کو سندھ میوزیم حیدرآباد کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی پنہور نے بہترین خطاطوں میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی فنی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی خطاطی ہماری تہذیبی اور ثقافتی شناخت کا اہم حصہ ہے اور ایسے پروگرام نوجوان نسل کو اپنی ثقافتی روایات سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.
