
رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈو قیصر کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ
حیدرآباد:یکم اپریل( رپوٹ مجاھد عزیز ) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ سہیل احمد راجپوت، تمغہ امتیاز کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ حیدرآباد سید محمد سجاد حیدر نے رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈو قیصر، حیدرآباد کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کا مقصد دیہی صحت مرکز میں 24 گھنٹے نارمل ڈلیوری کی سہولت کی دستیابی کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر طبی سہولیات، عملے کی حاضری، مدر اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر کی کارکردگی، ادویات کی فراہمی، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا بھی تفصیلی معائنہ کیا
ریجنل ڈائریکٹر نے اس موقع پر حاضری رجسٹر، ادویات کے اسٹاک رجسٹر اور دیگر متعلقہ ریکارڈ کا بغور معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈیوٹی پر موجود لیڈی ہیلتھ ورکر صوبیا نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔
عملے کی جانب سے بتایا گیا کہ ہیلتھ سینٹر اطراف کے علاقوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے، جہاں صبح کے اوقات میں روزانہ 6 گھنٹے او پی ڈی سروس مہیا کی جاتی ہے، جبکہ 24 گھنٹے نارمل ڈیلیوری کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ مزید بتایا گیا کہ مرکز میں ماہانہ اوسطاً 50 نارمل ڈیلیوریز کی جاتی ہیں۔
ریجنل ڈائریکٹر نے دورے کے دوران فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو بہتر اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، بالخصوص 24 گھنٹے نارمل ڈیلیوری کی سہولت کو موثر انداز میں برقرار رکھا جائے تاکہ علاقے کی خواتین کو بروقت طبی امداد میسر آسکے۔
