
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچر نے آج انجمن تاجران کٹ پیس کلاتھ مارکیٹ، سٹی حیدرآباد کی دعوت پر ان کے دفتر کا دورہ کیا
اس موقع پر یونین کے صدر راشد قریشی، چیئرمین ایوب راجپوت، جنرل سیکریٹری جاوید مشتاق اور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اویس خان اور دیگر عہدیداران نے ایس ایس پی حیدرآباد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ڈی ایس پی پھلیلی وقاص اکبر درانی اور دیگر پولیس افسران بھی ایس ایس پی حیدرآباد کے وزٹ کے دوران موجود تھے
ملاقات کے دوران تاجروں کے مسائل، سکیورٹی کی صورتحال اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے تاجروں کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کے درمیان مضبوط رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آخر میں یونین کے عہدیداران نے ایس ایس پی حیدرآباد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس دورے سے تاجر برادری کے مسائل کے حل میں مثبت پیش رفت ہوگی۔
