حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار, چھینی گئی موٹر سائیکل، سرقہ شدہ سامان، بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں، چرس اور مین پوری برآمد*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات کے مطابق حیدرآباد پولیس کا منشیات سپلائرز و ڈیلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں سرقہ و چھینی گئی موٹر سائیکل اور سامان، بھاری مقدار شراب کی بوتلیں، چرس اور مین پوری پولیس تحویل میں لے لی گئی
*تھانہ راہوکی*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر نور شہباز رند کی بمعہ اسٹاف کارروائی
راہوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر میانو شاخ کی موری گاؤں محمد بخش کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر نذیر منگسی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 48 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 47/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ فورٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر آغا اسداللہ پٹھان کی بمعہ اسٹاف کارروائی
فورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ 36/2026 زیر دفعہ 397 تعزیرات پاکستان میں مطلوب ملزم وسیم عرف پپو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے مذکورہ واردات میں چھینی گئی موٹر سائیکل انجن نمبر 10449 میکر CD-70 برآمد کرلی جبکہ دو نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر حملہ کرنے پر مقدمہ کرائم نمبر 45/2026 زیر دفعہ 353,324,34 تعزیرات پاکستان اور ملزم وسیم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 46/2026 زیر دفعہ 25 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*چیک پوسٹ نسیم نگر*
انچارج انسپیکٹر عبدالمالک ابڑو کی بمعہ اسٹاف کارروائی
نسیم نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گلزار رستمانی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے شہری اختر لنجار کا چوری شدہ ٹھیلا برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 166/2026 زیر دفعہ 379 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرلیا
*تھانہ بلدیہ*
ایس ایچ او انسپیکٹر نثار احمد شاہ کی بمعہ اسٹاف کارروائی
بلدیہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر فہد شاہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 20 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 47/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*چیک پوسٹ ائیرپورٹ*
انچارج سب انسپیکٹر عارف خاصخیلی کی بمعہ اسٹاف کارروائی
ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کرائم 163/2026 زیر دفعہ 324,34 تعزیرات پاکستان میں ملوث ملزم عبدالغفور کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم کے خلاف مزید ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے
*تھانہ مکی شاہ*
ایس ایچ او انسپیکٹر شہزاد قاضی کی بمعہ اسٹاف کارروائی
مکی شاہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر شاکر نعمان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 58/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
