
مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر ایس ڈی پی او سٹی زین رضا بلوچ کی جانب سے شہید سب انسپکٹر خورشید کھوکھر کے گھر کا دورہ
جناب آئی جی پی سندھ جاوید عالم اوڈھو صاحب کے احکامات اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو و ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی زین رضا بلوچ نے ایسٹر کے پُرمسرت موقع پر شہید سب انسپکٹر خورشید کھوکھر کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شہید سب انسپکٹر کے فرزند انسپکٹر منور ڈیوڈ (فوکل پرسن برائے مائنارٹی ونگ حیدرآباد رینج) اور انکی فیملی سے بھی ملاقات کی گئی۔
ڈی ایس پی زین رضا بلوچ نے انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو ایسٹر کی دلی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ، مٹھائی اور تحائف پیش کیے۔
اس موقع پر ڈی ایس پیز یوٹی و انچارج ویلفیئر صادق الاسلام سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔
ڈی ایس پی سٹی نے کہا کہ حیدرآباد پولیس شہید سب انسپکٹر خورشید کھوکھر کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، ایسٹر کے مقدس موقع پر ہم ان کی خدمات، بہادری اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہداء ہماری قوم کا سرمایہ اور پولیس فورس کا فخر ہیں۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
