عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ہرصورت میں مہیا کرنے کو یقینی بنایاجائے۔ سید محمد سجاد حیدر
حیدرآباد، ) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ سہیل احمد راجپوت کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ حیدرآباد سید محمد سجاد حیدر نے رورل ہیلتھ سینٹر بھاول زنﺅرحیدرآباد کا دورہ کیا۔دورے کے دوران صوبائی محتسب نے مرکز میں 24 گھنٹے نارمل ڈیلیوری کی سہولیات کے علاوہ طبی سہولیات کے معیار، طبی عملے کی حاضری، مدر اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر کی کارکردگی، ادویات کی فراہمی، مریضوں کومہیاکی جانے والی سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ کیا۔ریجنل ڈائریکٹر نے موقع پر موجود حاضری رجسٹر، ادویات کے اسٹاک رجسٹر اور دیگر متعلقہ ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈیوٹی پر موجودمحترمہ صوبیہ نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایاکہ ہیلتھ سینٹر میںگرد و نواح کے علاقوں کومکینوں کوبھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیںیہاں روزانہ صبح کے اوقات میں 6 گھنٹے او پی ڈی سروس جاری رہتی ہے جبکہ 24 گھنٹے نارمل ڈیلیوری کی سہولیات بھی میسر ہے۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر سید سجاد حیدرمتعلقہ افسران و عملے کو معیاری اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی بالخصوص 24 گھنٹے نارمل ڈیلیوری کی سہولیات کو مو¿ثر طریقے سے برقرار رکھا جائے تاکہ خواتین کو بروقت طبی امداد مہیا ہوسکے –
