
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے وکیل سید سرفراز علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑدی ہے پہلے ہی عوام مہنگائی کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں حکومت عوام کا معاشی قتل عام بند کرے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد جو معمولی کمی کی گئی ہے وہ ناکافی ہے حیدرآباد پریس کلب میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے دیگر وکلاء عبدالمالک ایڈووکیٹ شاہد اعوان ایڈووکیٹ احمد علی ناغڑ ایڈووکیٹ سلیم یوسف ایڈووکیٹ پیر سلمان خان ایڈووکیٹ اور جہانزیب لغاری ایڈووکیٹ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پڑوسی ممالک بھارت بنگلہ دیش افغانستان جنگ زدہ ملک ایران اور اسرائیل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں بہت کم ہے جو ایک سوالیہ نشان ہے افسوس تو اس بات کا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ظلم پر حکمران اور اس کی اتحادی جماعتیں ہی نہیں اپوزیشن جماعتیں بھی خاموش ہیں کسی نے بھی پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں اس کے خلاف آواز بلند نہیں کی اور یہ مطالبہ نہیں کیا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کیا گیا حالیہ اضافہ واپس اور عوام کو ریلیف دیا جائے اور اجرتوں میں بھی اضافہ کیا جائے مہنگائی کی وجہ سے عوام پس کر رہ گئے ہیں دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ فوری واپس لے ورنہ اس اضافے کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں پٹیشن دائر کی جائے گی اور بار کونسلیں شاہراہِ دستور پر پر امن احتجاج کرینگی تو حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ واپس لینے پر مجبور ہوگی
