حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار, شراب کی بوتلیں، چرس اور مین پوری برآمد
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات کے مطابق حیدرآباد پولیس کا منشیات سپلائرز و ڈیلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلہ جاری
*تھانہ بی سیکشن*
ایس ایچ او انسپیکٹر نیاز احمد پنہور کی بمعہ اسٹاف کارروائیاں
بی سیکشن پولیس نے دو الگ کارروائیوں میں منشیات فروش رمیز یوسفزئی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 12 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 90/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
دورسری کارروائی میں ملزم وقار راجپوت کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 770 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 91/2026 زیر دفعہ دفعہ 9 (1) 3 (B) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ بلدیہ*
ایس ایچ او انسپیکٹر نثار احمد شاہ کی بمعہ اسٹاف کارروائی
بلدیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر نبیل احمد ملاح کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 51/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ حالی روڈ*
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد محمد ہاشم بروہی کی بمعہ اسٹاف کارروائی
حالی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد بلال شیخ اور منور بروہی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 500 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 91/2026 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت درج کرلیا
*چیک پوسٹ ائیرپورٹ*
انچارچ سب انسپیکٹر عارف خاصخیلی کی بمعہ اسٹاف کارروائی
ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی جان عرف فیضان بختاور برہی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 8 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 169/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس جبکہ ملزم کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کرنے اور پولیس اہلکار کو زخمی کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 170/2026 زیر دفعہ 353,324,224 تعزیرات پاکستان کے تحت علیحدہ درج کرلیا
*تھانہ مکی شاہ*
ایس ایچ او انسپیکٹر شہزاد قاضی کی بمعہ اسٹاف کارروائی
مکی شاہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کوڈو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 250 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 60/2026 زیر دفعہ 4/8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
