


حیدرآباد شمع کمرشل ایسوسی ایشن اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئ جس میں تاجربرادری معززین شہر اور افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاجربرادری ملکی معیشت کا اہم ستون ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے پولیس اور تاجربرادری کے مابین باہمی رابطے جرائم کی روک تھام میں موثر کردار ادا کرسکتے ہیں ایس ایس پی نے کہاکہ حیدرآباد میں کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لئیے امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجہی ہے اور اس مقصد کے حصول کی خاطر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہاکہ حیدرآباد کے کاروباری مراکز اور مارکیٹس میں سیکورٹی کو بہتر بنانے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے اور تاجربرادری کو محفوظ و پُرامن ماحول کی فراہمی کے لئیے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پیٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائیگا انہوں نے شمع کمرشل ایسوسی ایشن اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ان اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر محمد اویس خان نے کہاکہ کسی بھی شہر کی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کا دارومدار امن وامان کی صورتحال پر منحصر ہوتا ہے اس حوالے سے پولیس کا کردار بہت اہم ہے ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی جاوید خلجی نے کہاکہ شمع کمرشل ایسوسی ایشن نے تاجربرادری کے حقوق درپیش مسائل کے حل پر ہمیشہ آواز اٹھائ ہے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ فلاحی کاموں میں بھی ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی راجپوت نے کہاکہ حیدرآباد کی تاجربرادری بالخصوص شمع کمرشل ایسوسی ایشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ایسوسی ایشن نے جہاں ایک طرف روزگار کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے وہاں شہر کی تعمیر و ترقی میں بھی سرگرم عمل ہے اعجاز راجپوت نے حیدرآباد میں اسٹریٹ کرائمز کی صورتحال پر کنٹرول کرنے کی ضرورت پر زور دیا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نواب الدین قریشی نے ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ سمیت دیگر معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور شمع کمرشل ایسوسی ایشن اینڈ انڈسٹری کی کاروباری اور فلاحی سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس موقع پر ایسوسی ایشن کے نائب صدر اشفاق سومرو قاضی رضوان علی رضا آرائیں ملک ہاشم رمضان بھٹی احسن ناغڑ حاجی نجم الدین چوہان سہیل راجپوت ڈی ایس پی عبد القادر چاچڑ ڈی ایس پی وقاص اکبر درانی انچارج ڈی آئ بی اکبر لوند سمیت ایس ایچ اوز صاحبان اور تاجر رہنماؤں معززین نے بھی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی منتظمین کی جانب سے ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ اور دیگر معزز مہمانوں کو گلدستے اجرک اور شیلڈ پیش کی گئیں
