کراچی(اسٹاف رپورٹر)

کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے خاتمے اور مزدوروں کو جبراً نکالے جانے کے خلاف ادارے کے مزدوروں کا’ KPT ہیڈ آفس کے سامنےاحتجاجی دھرنا جاری ھے’ آج پانچویں روز بھی مختلف مزدور تنظیموں اور سیاسی رہنماؤں نے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی کیمپ کا دودہ کیا’ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کیماڑی کے جنرل سکریٹری حبیب جدون اپنے ساتھیوں اور علاقے کے معززین کے ھمراہ دھرنا گاہ آئے، ان کو دیکھ کر مزدوروں میں جوش و خروش بڑھ گیا اور انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا’ حبیب جدون نے پشتو زبان میں ڈاک لیبر بورڈ کے احتجاجی مزدوروں سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ملک کے بااختیار مگر نااہل معاشی ماہرین وطن عزیز کے مختلف اداروں کو فروخت کرنے یا انہیں ختم کرنے میں ملک کی خوشحالی ڈھونڈ رہے ھیں؟ جو کسی صورت ممکن نہیں ھے، ضروری ھے کہ غیر پیداواری شاہانہ اخراجات ختم کی جائیں اور کرپشن کو لگام دی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ نصف صدی قبل شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ڈاک لیبر بورڈ کی بنیاد رکھی تھی جس نے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ھے، اور موجودہ صورتحال میں بھی یہ ادارہ براہ راست ملکی خزانے پر بوجھ نہیں ھے بلکہ یہ پرائیویٹ اداروں سے باہمی رابطہ کاری کے ذریعے اپنا کاروبار اور بوجھ سنبھالے ھوئے ھے لہذٰا ڈاک لیبر بورڈ کو ختم کرنے کا کوئی جواز نہیں، انہوں نے تالیوں کی گونج میں مزدوروں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعلان کرتے ھوئے مطالبہ کیا کہ حکومت ‘ مزدوروں کی رضامندی کے بغیر کوئی بھی جابرانہ اقدام اٹھانے سے باز رہے، اس موقع پر ڈاک لیبر بورڈ سی بی اے کے نمائندے اور حسین بادشاہ، سعید جدون، خالد خان، شیرنوازخان، چاکان،عمیر جوتپوری سمیت دیگر علاقائی مشران بھی موجود تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کیماڑی کے جنرل سکریٹری حبیب جدون اپنے ساتھیوں اور علاقے کے معززین کے ھمراہ ڈاک لیبر بورڈ کے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کرنے دھرنا گاہ پہنچ گئے، ان کو دیکھ کر مزدوروں میں جوش و خروش