منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) آئی سیپ کے تحت سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کی کپیسٹی بلڈنگ کی ورکشاپ کرسٹل میرج ہال و مارکی منڈی بہاوالدین میں منعقد ہوئی جس میں بجٹ پلاننگ اور مختلف امور پر اس دو روزہ ورکشاپ میں سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی جس میں سول سوسائٹیز کو محکمہ تعلیم کے بجٹ پروسیس پلاننگ کے سلسلہ میں تربیت دی گئی لوگوں کو بتایا گیا کہ کیسے ہم محکمہ تعلیم کے سا لا نہ بجٹ میں حصہ لے سکتے ہیں اور ہم اس میں اپنی رائے کیسے شامل کر سکتے ہیں اس تربیتی ورکشاپ میں ایجوکیشن کمیشن پالیسی۔فریم ورک ۔ انتظامیہ اور بجٹ پروسیس کے سلسلہ میں ٹریننگ دی گئی اور کس طرح ہم ڈیٹا شواہد کے ساتھ بجٹ پلانگ ننگ میں شامل ہو سکتے ہیں اور کس طرح بجٹ میں شفافیت کو برقرار رکھ جا سکتا ہے اس موقع پر سوال و جواب کا بھی موقع دیا گیا۔