منڈی بہاوالدین میاں شریف زاہد) تھانہ سول لائن کے علاقہ کھرلانوالہ میں چور گھر کے باہر کھڑا رکشہ لے کر فرار
تفصیلات کے مطابق محمد سلیم جو کھرلانوالہ کا رہائشی ہے ۔محنت مزدوری کرکے رکشہ اپنے گھر کے باہر عرصہ 5سال سے کھڑا کرتا تھا ۔مورخہ 27/9/2024کو جب محنت مزدوری کرکے رکشہ اپنی مقررہ کردہ جگہ پر کھڑا کیا تو رات کے پچھلے پہر چور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر رکشہ لے جانے میں کامیاب ہو گیا ۔تھانہ سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔