بیورو رپورٹ ( ای این آئی) تھانہ صدر گجرات SHO بشارت وڑائچ کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی۔ منشیات فروش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلاے کے مطابق ASI امجد محمود بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے ملزم ملک مقبول اشرف سکنہ دلانوالہ کو گرفتار کیا اور اس سے 1290 گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ ناجائز پسٹل 30 بور سے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم وقاص علی سکنہ مدینہ سیداں کو گرفتار کے تفتیش شروع کر دی۔