ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے) حدو تھانہ (کالا ) دو گروہوں کی جھڑپ میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی
ضلع ڈیرہ غازی خان کے تھانہ کالا کے علاقے میں دو گروہوں کے درمیان تلخ کلامی اور لین دین کے معاملات پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دونوں گروہوں کے افراد سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان علی سید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بعد ازاں ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان میں حالات و واقعات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تفتیشی ٹیم کو ہدایت کی کہ ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔