خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ کے جوہر آبادسےپبلک فورم کے انچارج سردار قنبر رضا خان بلوچ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ اپنے حلقہ کے باسیوں کے دیرینہ مسائل کے حل اور اجتماعی عوامی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کوشاں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں سردار علی حسین خان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم سروش فاطمہ کے ساتھ ان کے آفس میں خصوصی نشست کے دوران پی پی 83 کی ترقیاتی سکیموں بارے تبادلہء خیال کیا اور اس سلسلے میں مختلف عوامی امور پر غور و خوض کیا گیا ۔ سردار قنبر رضا خان بلوچ نے بتایا کہ ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے ارباب بست و کشاد کے ساتھ بھرپور رابطے میں ہیں۔ انشاءاللہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لیے وہ ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔