سرگودہا (رپورٹ طاہراشرف)سرگودھا ریڈیو پاکستان سرگودھا کے سٹی سروس کے پروگرام شاہین سرگودھا میں انچارج وفاقی محتسب آفس سرگودھا ریجن ملک مشتاق احمد اعوان نے بطور خاص شرکت کی سامعین نے لائیو کالز کے ذریعے پروگرام میں شامل ہوکر اپنی شکایات درج کروائیں جسے ملک مشتاق احمد اعوان نے فوری طور پر حل کروانے کا اعادہ کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی محتسب آفس عام شہری کی شکایات کو نہ صرف سنتا ہے بلکہ اس کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے یہ ادارہ بلا تفریق ہر خاص و عام کی شکایات کے ازالے کے لیے کوشاں ہے پروگرام میں میزبانی کے فرائض ملک قاسم عباس نے انجام دیے۔