سرگودھا(رپورٹ ای این آئی بیورو)سرگودھا ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا نوٹس تھانہ کوٹمومن کی حدود میں پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی کا لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ،
سرگودھا پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا گیا ہے سرگودھا ڈی پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن اور اے ایس پی کوٹمومن پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے سرگودھا انکوائری ٹیم کو مقدمہ کی ہنگامی بنیادوں پر میرٹ پر تفتیش مکمل کرنے کا حکم تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں ملوث ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی.۔