سرگودھا(رپورٹ ای این آئی)سرگودھاتحصیل آفس سرگودھا کے کرپٹ اور بدعنوان سب رجسٹراروں، رجسٹری محرروں،کمپیوٹر آپریٹرز، پٹواریوں سمیت ریکارڈ میں ہیرا پھیری، سٹیمپ ڈیوٹی میں فراڈ کرنے والے ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سخت ایکشن کے احکامات کے بعد محکمہ انکم ٹیکس نے بھی سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں روپے کی ریکوری کے لئے کمر کس لی ہے اور بقایا جات جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف مقدمات کے اندراج کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کروڑوں روپے کی غیرقانونی بلیک منی رکھنے والے افراد کو بھی شکنجہ میں لیا جا رہا ہے۔ اس دھندا میں سرگودھا کے بڑے بڑے بااثر کاروباری گروپ شامل ہیں