منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) سپیریئر کالج منڈی بہاؤالدین میں عشرہ سیرت الہادی ﷺ کی تقریب کا انعقاد نہ صرف طلبہ کے لیے دینی معلومات کا ذریعہ ہے بلکہ ان کی شخصیت سازی اور روحانی تربیت کا بھی اہم حصہ ہے۔ اس پروگرام میں بچیوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ نوجوان نسل نبی کریم ﷺ کی سیرت سے رہنمائی حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔پرنسپل پروفیسر ملک حفیظ احمد کی قیادت میں کالج کا یہ اقدام نہ صرف ایک تعلیمی ادارہ ہونے کی حیثیت سے بلکہ ایک تربیتی مرکز کے طور پر بھی ابھر کر سامنے آ رہا ہے، جہاں دنیاوی علم کے ساتھ ساتھ دین کی روشنی میں بھی طلبہ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ یہ اقدام یقینی طور پر معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے گا، ان شاءاللہ۔